ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : گم شدہ بچی کی لاش نہر سے ہوئی برآمد

بیلتنگڈی : گم شدہ بچی کی لاش نہر سے ہوئی برآمد

Wed, 11 Aug 2021 23:29:54    S.O. News Service

بیلتنگڈی،11؍ اگست (ایس او نیوز) سولکیری کے جنتی گولی میں اپنے گھر کے پاس سے 10 اگست کو لاپتہ ہوجانے والی 2.5 سالہ بچی کی لاش آج صبح قریبی نہر سے بر آمد ہوئی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ کل دوپہر کے وقت بچی کی ماں سچترا اور باپ سبھاش اپنی بیٹی کو بچی کے نانا کے پاس چھوڑ کر قریبی علاقے سے گھاس لانے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ جب وہ لوگ واپس گھر لوٹے تو بچی موجود نہیں تھی ۔ پریشان ہوکر چاروں طرف بچی کو تلاش کیا گیا مگر اس کا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ چونکہ گھر سے ذرا دوری پر ایک نہر بہتی ہے اس لئے سمجھا گیا کہ شاید بچی کھیلتے ہوئے وہاں گئی اور نہر میں گر کر ڈوب گئی ہوگی ۔ 
    
مقامی افراد، فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس والوں نے کل رات دیر گئے تھے نہر میں بچی کو تلاش کرتے رہے مگر کامیاب نہیں ہوئے ۔ پھر بدھ کے دن صبح میں بچی لاش نہر سے برآمد کی گئی ۔
    
بیلتنگڈی سرکل پولیس انسپکٹر شیو کمار، وینور اسسٹنٹ سب انسپکٹر لولکشا کے اور دیگر عملہ موقع پر موجود تھا۔


Share: